تازہ ترین

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ کا دورہ اُرسون

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ نے اُرسون ویلی کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمانڈنٹ آفیسر 22FFکرنل وقاص کمانڈر بھی اُن کے ساتھ موجود تھے۔کرنل نظام الدین نے علاقے کے لوگوں میں تیار خوراک کے پیکچ تقیسم کئے۔علاقے کے لوگوں نے مشکل کے ہر گھڑی میں عوام کا ساتھ دینے پر پاک فوج اور کمانڈر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اسکے بعد کرنل نظام الدین شاہ نے گورنمنٹ ہائی سکول ارسون کا دورہ کیا جہاں پر سکول کے بچوں نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیااورانہیں خوش آمدید کہا۔کرنل نظام شاہ نے گذشتہ سال کے سالانہ امتحان میں پہلی اور دوسری پوزشن حاصل کرنے والے طالب علموں کی صلاحیتوں کو سراہا اور طلبا اور طالبات کو نقد انعامات سے نوازا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق