چائلڈ پروٹیکشن یونٹس چترال کے ٹیم نے پولیس اسٹیشن بمبوریت کے ذریعے بچوں پر تشدد کرنے والے پانج ملزمان کو گرفتار کرلیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چائلڈ پروٹیکشن یونٹس چترال کے ٹیم نے پولیس اسٹیشن بمبوریت کے ذریعے بچوں پر تشدد کرنے والے پانج ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق25اکتوبر 2016کو بدھ کے روز شخاندہ بمبوریت سے تعلق رکھنے والے تین چائلڈ لیبر جو کہ سوختنی لکڑی جنگل سے کاٹ کر گاؤں لاکر بیجکر اپنے گھر والوں کو خرچہ دیتے تھے اچانک گاؤں کے پانج غونڈے جو کہ گاؤں کے ویلفیئر کے کمیٹی کا نام لیکر مذکورہ بچوں کو مار پیٹ کر کے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیااور انہیں ایک کے گھر کے باتھ روم میں 24گھنٹے قید رکھا۔چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی بمبوریت کے ممبر نے اس کی خبر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ چترال کو دی ۔تو اُسی وقت ہی چائلڈ پروٹیکشن افیسر چترال نے فوراً کیس کے اُپر ایکشن لیا اور فوراً اپنے ٹیم کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیااور کیس کے حوالے سے تمام رپورٹ اکھٹا کرکے پولیس اسٹیشن بمبوریت کے ذریعے ملزمان کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010سیکشن 37,38کے تحت ایف آئی اردرج کرکے ملزمان کو 26اکتوبر کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔