مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اپنی زندگیاں حضورؐ کی تعلیمات کے مطابق گزاریں اور تمام مسلمان توحید کے پیغام کی حفاظت کریں۔آفاق کے زیر اہتما م پروگرام میں مقررین کا خطاب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ہفتے کے روز آفاق کے زیراہتمام چترال میں منعقدہ ایک پروگرام میں معروف دانشور او ر انٹرنیشنل اسلا مک یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹرحبیب الرحمن عاصم،نامورسائنسدان سابق ڈائریکٹرپاکستان ایٹامک انرجی کمیشن پاکستان ڈائریکٹرجنرل دعوۃ اکیڈمی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادڈاکٹرسہیل حسن،ڈائریکٹراطلاعات دعوۃاکیڈ می اسلام آباد ڈاکٹرظہرالدین بہرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آپس میں اتفاق ،اتحاد،اخوت اوربھائی چارے کا سبق دیتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اپنی زندگیاں حضورؐ کی تعلیمات کے مطابق گزاریں اور تمام مسلمان توحید کے پیغام کی حفاظت کریں کیونکہ مسلمان پر لازم ہے کہ کسی بھی قوم کو عدل کے حق سے محروم نہ کرے ، آخرت کا زاد راہ تقویٰ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کو اپنے عقیدے کی حفاظت کرتے ہوئے نبی کریم کی اطاعت کرنی چاہئے اور انہیں اپنے جان و مال سے بہتر اور برتر سمجھنا چاہئے۔ مسلمانوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے اور آپس کے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشترکہ طور پر دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کی،جو اخوات اوربھائی چارے کا درس دیتی ہے،دنیاکے گوشے گوشے تک پہنچائیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس نے زندگی کے ہرشعبہ میں ہماری رہنمائی فرمائی ہے اسلام ہمیں اخوت اوربھائی چارے کادرس دیتاہے۔چونکہ انسان فطری طورپرمعاشرتی زندگی گزارتاہے معاشرے کے ایک اہم رکن ہونے کی حیثیت سے بہت سی ذمہ داریاں قبول کرتاہے دین اسلام نے ان ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے انجام دینے کے لئے بہت سے اصول وضوابط مقررکیے ہیں تاکہ ایک ایساپرامن فلاحی اسلامی معاشرہ وجود میں آئے جس میں ہرکسی کے حقوق کی ضمانت مہیاکی گئی ہے۔خلق خداکوفائدہ پہچانا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔