تازہ ترین

بمباغ نہری نظام کے لئے بننے والی عارضی پائپ لائن سسٹم پل سمیت دریا برد۔ایم این اے سے ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روز بمباغ کوشٹ کے نہری نظام کے حوالے سے کئی مہینوں سے زیر تعمیر عارضی پائپ لائن سسٹم پُل بچھانے کے بعد پائپ لائن میں پانی چھوڑنے پہ سپنشن سپورٹ کے ٹوٹ جانے سے پائپ لائن مکمل طورپر دریا برد ہوگیا۔بمباغ کے لوگوں اور ڈسٹرکٹ ناظم کی کوششوں سے بننے والے پائپ لائن پر پانی پھیر گیا۔علاقے کے لوگوں نے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین سے درخواست کی ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر اس پر خصوصی توجہ دے۔یہ دوسرا سال ہے کہ بمباغ کے لوگ 2015کے سیلاب کے بعد کاشت کاری نہیں کرسکے اور گاؤں ے قیمتی پھلدار نباتات تباہ ہوچکے ہیں۔اس کے باجود علاقے کے نمائندے مکمل طورپر خاموش ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO