تازہ ترینشعروشاعریمضامین

حوا کی گود سے جنمی

…………تحریر : ہما حیات ،چترال………
سزا میرے لئے ہی ہے ؟ ظلم کی آگ میں جھلسوں ؟
حوا کی گود سے جنمی تو میں انصاف کو ترسوں ؟

ہوس کے عرض سے اتری یا پھر زر سے خریدا ہے ؟
تیرا ہر ظلم میں سہہ لوں لحد کی گود میں اتروں ؟

مجھے کمزور سمجھا ہے یا پھر دستور ہے تیرا ؟
بھلی خاموش ہوجاؤں میں یہ دستور نہ بدلوں ؟

کیا کوئی ہے جو مجھ کو دے سکے انصاف منصف سے ؟
وہ تختہ دار پر لٹکیں یا پھر اس بار بھی میں لٹکوں ؟

مجھے درگور کرتے تھے یہ سانسیں روک لیتے تھے ؟
میں تیرے دور میں بھی کیا انہی دردوں سے پھر تڑپوں ؟

تیری ہر بات مانی ہے مجھے ہی جان دینی ہے ؟
میں اب بھی بت بنی بیٹھوں صبر کے نام سے سہہ لوں؟

میرے حق میں لڑوگے ناہماؔ یا بھول جاؤ گے ؟
صدا بن کر میں گونجوں یا قبر میں بے زبان لیٹوں ؟

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔