تازہ ترین

ڈی ایچ اوڈاکٹر اسراراللہ کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ اوراپر چترال تک مختلف یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر اسراراللہ نے پیر کے روز چار روزہ پولیو مہم کے پہلے دن اپر چترال تک مختلف یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا اور مختلف ہسپتالوں کا بھی دورہ کرکے وہاں قائم فکسڈ سنٹروں میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات سے آگہی حاصل کی اور موقع پر موجود اسٹاف کو مزید بہتری کے لئے ہدایات جاری کردی جن میں کوغذی اور وریجون کے رورل ہیلتھ سنٹر اور مروئے، ریشن اور دوسرے بیسک ہیلتھ یونٹ اور ڈسپنسریاں شامل ہیں۔ انہوں نے نصف درجن سے ذیادہ یونین کونسلوں میں مختلف دیہات میں مہم کے لئے متعین میپ کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے سلسلے میں والدین سے معلومات حاصل کی اور بچوں کی انگلیوں پر مارکنگ اور گھروں کے دروازوں پر چاکنگ چیک کرلی۔ انہوں نے مختلف مقامات پر پولیو مہم پر مامور اسٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں اس مہم کو اور بھی موثر کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔