تازہ ترین

چترال کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پوراکرنے کے لئے ڈی سی چترال کی کوششوں سے 25ڈاکٹروں کا تبادلہ چترال ضلعے میں کردیا گیا ہے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کے موڑکھو میں وریجون کے مقام پر کھلی کچہری کے ایک ہفتے کے اندر اندر رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جس کے لئے مقامی باشندوں کی طرف سے مطالبہ کئے جانے پر انہوں نے اعلان کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر اسراراللہ نے کہاکہ چترال کے مختلف علاقوں میں واقع ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پوراکرنے کے لئے شدید عوامی مطالبے پر ڈی سی چترال کی کوششوں سے 25ڈاکٹروں کا تبادلہ چترال ضلعے میں کردیا گیا ہے جن میں سے ڈاکٹر آفتاب علی کو ڈی۔ سی کے احکامات کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر آرایچ سی وریجون میں تعینات کیا گیا ہے جوکہ بنیادی طور پر میڈیکل اسپیشلسٹ بھی ہیں جبکہ ان ہی کے حکم پر ڈاکٹر برکت علی کو بی ایچ یو کوشٹ میں پوسٹنگ کی گئی ۔ وریجون کے عوام نے اس دیرینہ مسئلے کو بہت ہی قلیل مدت میں حل کرنے پر ڈی۔ سی چترال ارشاد سودھر کی کوششوں کو سراہا ہے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔