تازہ ترین

سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس نے الیکشن 2018 کو مسترد کردیا، تحریک چلانے کا اعلان

(چترال ایکسپریس)

سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس نے الیکشن 2018 کو مسترد کردیااور حالیہ انتخابات کے نتائج کو عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا قرار دیدیا ۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن ، ن لیگ کے صدرشہبازشریف کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سراج الحق ، اسفندیار ولی ،محمود خان اچکزئی ،فاروق ستار، مصطفیٰ کمال ، حاصل بزنجو و دیگر نے شرکت کی ۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مطالبہ کیا کہ ازسر نو شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرائیں جائیں،اے پی سی نے حالیہ انتخابات کو مسترد کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم انتخابی نتائج کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے،احتجا ج ہوگاجو جماعتیں آج اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں ان سے بھی رابطے کریںگے۔

ایم ایم اے کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اے پی سی میں شریک جماعتوں نے حالیہ انتخابات کو مسترد کردیا ہے اور الیکشن کے از سر نوشفاف انتخابات کےانعقاد پراتفاق کیا ہے ۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت کو یرغمال ہونے نہیں دیں گے،جمہوری نظام کی بقا چاہتے ہیں ، اس کی آزادی کی لڑائی لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں یہ لوگ ایوان کس طرح چلائیں گے ، ہم انہیں داخل نہیں ہونے دیں گے،میں پوچھتا ہوں قوم کا وقت اور پیسا کیوں ضائع کیا گیا؟

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔