تازہ ترین

چترال روڈ میں مینٹننس کے زمہ داروں کا قبلہ درست کیا جائے۔ عمایدین دروش 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں روڈ کی مینٹننس کے زمہ داروں کا قبلہ درست کیا جائے جو کہ دروش میں معمولی سیلاب کی وجہ سے بند روڈ کو گذ شتہ اڑتالیس گھنٹے گزرنے کے باوجود کھولنے میں ناکام ہوئے جو کہ عوام کوا ذیت اور سزا دینے کی مترادف ہے ۔ان خیلات کا اظہا ر دروش کے معروف سیاسی و سماجی شخصیا ت قاری فضل حق ،فضل الرحمن و حاجی محمد شفاء نے مقامی میڈیا سے بات کر تے ہو ہے کیا ان کا کہنا تھا کہ میر کھنی سے چترال تک روڈ این ایچ اے کی مینٹننس شعبہ کی زمہ داری ہے تاہم دروش میں لاکھوں روپے مہیانہ کرانے پر بنگالہ لیکر خالی پڑا ہے اور کو ئی زمہ دارافیسر وہاں موجو د نہیں۔ جبکہ دوسری جانب عین عید کے موقع پر چترال آنے جانے والے مسافر شدید مشکالا ت سے دوچار ہیں جن میں بچے بوڑھے خواتین اور بیمار شامل ہیں ،انہوں نے حکام بالا سے اس مسئلے پر فوری ایکشن لینے کی درخواست کی کہ جلد از جلد اس اہم شہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی جائے اور میرکھنی تا چترا ل این ایچ اے روڈ مینٹسس کے پی ڈی کے خلاف سخت کروائی کی جائے،کیونکہ ٓاج تک مذکورہ پی ڈی اس اہم شہر اہ کی مینٹسس کے نام پر کروڑوں روپے سالانہ ہڑپ کررہا ہے اور جاں بوجھ کر معمولی کام کو میں تاخیر کرکے عوام کو تنگ کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں بھی ان جیسے بدعنوانوں کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو پاکستان کا اللہ ہن حافظ۔اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے اس فوراً نوٹس لینے کا پُرزور مطالبہ کیا۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔