تازہ ترین

ہندوکش پیراگلائیڈنگ کلب کے ممبران کا آزاد جموں کشمیر کی حکومت کی دعوت پر کشمیر کا دورہ،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ ،چترال پیرا گلائیڈرز پائلٹ سر فہرست رہے ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ہندوکش پیراگلائیڈنگ کلب کو آزاد جمو ں کشمیر کے حکومت کی طرف سے چار روزد دورے پر کشمیر مدعو کیا گیا تھا ۔ جس میں صدر سیف اللہ جان ,نائب صدر سید سجاد حسین جان ، پائلٹ میر محمد یاسین ،اور پائلٹ بشارت عالم نے حصہ لیا اور بہتر کار کردگی پر حکومت آزاد جمو کشمیر کی طرف سے کیش انعام اور شیلڈ سے نوازئے گئے ۔ یہ ہندو کش پیراگلائیڈنگ کلب کی ایک بہترین کامیابی ہے ۔ اس پروگرام میں پورے پاکستان سے 20پیراگلائیڈرز نے حصہ لیا تھا جس میں ہندکش کے پیرا گلائیڈرز پائلٹ سر فہرست رہے ۔
ہندوکش پیراگلائیڈنگ کلب دوپائلٹوں نے 6ستمبر کے موقع پر چترال میں چترال سکاوٹس کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں حصہ لیا جو کہ سید معراج حسین شاہ اور ساجد الرحمن پر مشتمل تھے ۔ ان دو پائلٹوں نے عرض پاکستان کا جھنڈا اور چترال سکاوٹس کے جھنڈا لیکر گراؤنڈ میں انتہائی کامیابی سے لینڈ نگ کی۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے ان کو کیش پرائز سے نوازا ۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔