تازہ ترین

مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے نشان حیدر کو اپنا سیکرٹری اور معروف وکیل وقاص احمد ایڈوکیٹ کو اپنا چیف لیگل ایڈوائزر مقرر کیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے چترال کے معروف وکیل وقاص احمد ایڈوکیٹ کو اپنا چیف لیگل ایڈوائزر مقرر کیا ہے جوکہ ان کی جائداد سے متعلق ملک میں کسی بھی عدالت میں دائر کیسوں میں ان کی طرف سے پیروی کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ اسی طرح 29ستمبر کو ہی جاری شدہ ایک اور حکمنامے کے ذریعے انہوں نے گولدور کے رہائشی نشان حیدر کو اپنا سیکرٹری مقرر کردیا ہے جوکہ مہتر کے تمام جائداد کی نگرانی اور شا ہی قلعے کے امور کی ا نتظام وانصرام کا ذمہ دار ہوگا۔ اس سے قبل یہ ذمہ داری رشید احمد کے پاس تھے جسے ان کی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا ہے جن کے پاس مہتر کی سیکرٹری کے ساتھ ساتھ پامیر ریور ویو ہوٹل کے منیجر کی بھی ذمہ داری تھی۔ حکمنامے میں دونوں نئی عہدیداروں کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنھبالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔