
الخدمت فاٶنڈیشن لوٸر چترال کے رضاکار ایمرجنسی ریلیف لیکر پھستی پہنچ گئی
چترال (چترال ایکسپریس)الخدمت فاٶنڈیشن لوٸر چترال کے رضاکار ٹیم الخدمت چترال کی طرف سے ایمرجنسی ریلیف لیکر لوٸر چترال کے متاثرہ و پسماندہ
علاقہ پھستی پہنچ گٸے
ایمرجنسی ریلیف میں خشک راشن، بستر و کپڑے وغیرہ شامل ہے، خدمت خلق کے جذبے سے سرشار الخدمت پریٸت کے رضاکار گزشتہ روز صبح سویرے ریلیف لیکر پیدل پھستی روانہ ہوۓ تھے اور مسلسل چار گھنٹے سامان لیکر پیدل سفر کرکے پھستی پہنچ کر
ایمرجنسی ریلیف تقسیم کٸے،یاد رہے فلیش فلڈ اور لینڈ سلاٸنڈنگ آنے کے بعد راستے مکمل بند ہونے کی وجہ سے پھستی کے لوگ اپنے گاٶں کے اندر محصور تھے
اور گاڑی کا راستہ مکمل بند تھا
یاد رہے ابھی تک گورنمنٹ اور دوسرے کسی بھی ادارے کی طرف سے پھستی کے متاثرین تک کسی قسم کے ریليف نہیں پہنچے ہیں۔
یاد رہے فلیش فلڈ اور لینڈ سلاٸنڈنگ آنے کے بعد راستے مکمل بند ہونے کی وجہ سے پھستی کے لوگ اپنے گاٶں کے اندر محصور تھے اور گاڑی کا راستہ مکمل بند تھا
