
ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالج برائے خواتین بلچ چترال میں اے کے آر ایس پی کے تعاون سے جاب فئیر اور سکلز اگزیبیشن کا انعقاد
چترال (چترال ایکسپریس) گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج برائے خواتین بلچ چترال نےگذشتہ سالوں کی طرح
اس سال بھی جاب فئیر اور سکلز اگزیبیشن کا انعقاد کیاجس میں کثیر تعداد میں اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ اس تقریب کا افتتاح ڈائریکٹر ٹیوٹا کے پی کے نے مذکورہ کالج کے لان میں
ترتیب دیئے گئے ایک پروگرام میں کیا۔ تقریب کا اہتمام مذکورہ کالج کے پرنسپل سن روز کی سربراہی میں کیا گیا ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور بعد قومی ترانے سے کیا گیا۔ اس کے بعد کالج کے طالبات نے مختلف موضوعات پر
آئٹم پیش کیں۔ تقریب سے کالج کے پرنسپل سن روز، ڈائریکٹر ٹیوٹ کے پی کے عبد الغفار، ریجنل پروگرام منیجر اے کے آر ایس پی چترال آختر علی نے خطاب کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں فنی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور چترال کے قدرتی وسائل سے کماحقہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے فنی تعلیم حاصل کرنے اور اس کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔
ار پی ایم اے کے آر ایس پی نے پرائیویٹ بپلک پارٹنرشپ کے تحت ترقیاتی اداروں اور سرکاری اداروں کے مابین رابطوں کو بہتر بنانے اور یکساں اہمیت کے حامل کاموں کو مل کر انجام دینے پر زور دیا۔
اس مختصر اور جامع افتتاحی تقریب کے بعد مہمان خصوصی نے
دیگر مہمانان کے ساتھ اسٹالز کا دورہ کیا اور ہنرمندی کی داد دی۔ میڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں بھی انہوں اس تقریب کے آئیڈیا کو سراہا اور مقابلے کی رجحان پر زور دیا تاکہ صارفین کو معیاری اشیاء مل سکیں۔ نماز جمعہ کے وقفہ کے بعد عوام کی دلچسپی سٹالز کے ساتھ بنی رہی بچے
اور خواتین سٹالز سے اپنی پسند کی چیزوں کی خریداری کرتی ہوئی نظر آئیں۔ یہ ایونٹ کل بھی جاری رہے گا۔
یاد رہے اس ایونٹ کے انعقاد میں تعاون آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے کینیڈین حکومت کی مالی معاونت سے چلنے والی پروجیکٹ بیسٹ فار وئر(BEST4WEER) کے تحت کیا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد خواتین کی اقتصادی با اختیاری اور بحالی کے لیے اقتصادی اور سماجی تبدیلی کو وسیع کرنا ہے۔
