
چترال سٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اسلام آباد کے وفد کی ایم این اےمولانا عبد الاکبر چترالی سے ملاقات
اسلام آباد(چترال ایکسپریس)آج چترال سٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اسلام آباد کا وفد، صدر عالمزیب خان کی قیادت میں پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی پاکستان، مولانا عبد الاکبر چترالی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں احترام الحق، پی۔ایچ ۔دی سکالر، محمد تنویر ﷲ ایم۔فل سکالر، حاجی فرید ﷲ، سینئر رہنما، پی۔ٹی۔ آئی چترال، جواد صفی الدین، ترجمان، سی۔ایس۔ڈبلو۔ او شریک تھے۔ ملاقات میں چترال کے قابلِ فخر فرزند ڈاکٹر قاضی فضل الٰہی(مرحوم)، سابق سینئر ایڈوائزر وفاقی شرعی عدالت پاکستان کی یاد میں ترتیب دی گئی پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ممبر قومی اسمبلی نے پروگرام کی کامیاب انعقاد کیلئے متعلقہ اداروں کے سربراہان سے ٹیلیفونک بات چیت کی اور طلبہ کی رہنمائی کے سلسلے میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی۔ صدر عالمزیب خان نے پروگرام کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں تعاون کرنے پر ممبر، قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔
