تجاریونین لورچترال کا ھنگامی اجلاس ،۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت

اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو انتظامیہ کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائےگی اور بازار غیرمعینہ مدت کیلئے بند کیا جائےگا۔تجار یونین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تجاریونین لورچترال کا ھنگامی اجلاس زیرصدارت بشیر احمد صدر تجاریونین چترال منعقد ہوا۔اجلاس میں کثیر تعداد میں کابینہ اراکین نے شرکت کی۔ کابینہ اراکین نے متفقہ طور پر ضلع انتظامیہ چترال کی طرف سے تاجروں کے ساتھ کی جانے والی ناروا سلوک کی مذمت کی اور فیصلہ کیا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو انتظامیہ کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائےگی اور بازار غیرمعینہ مدت کیلئے بند کیا جائےگا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا بازار کے دوکاندار اپنے پاس سٹاک تھوڑا کم رکھیں تاکہ ہڑتال ہونے کی صورت میں تاجروں کا نقصان نہ ہو۔
اجلاس میں کہا گیا کہ تجاریونین لورچترال کا ڈپٹی کمشنر چترال لویر کے نوٹس میں یہ بات لانا ضروری سمجتی ہے کہ ہڑتال کی صورت میں تاجروں کے ساتھ کام کرنے والے ہلپرز اور مزدوروں کو ڈپٹی کمشنر چترال لویر کے آفس کاراستہ دکھایا جائےگا تاکہ ڈپٹی کمشنر چترال لویر ان کے اور ان کے گھروں کے اخراجات پورے کرے۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہڑتال کی حتمی فیصلہ ڈپٹی کمشنر چترال لویر سے مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔