چترال لوئرپولیس کی طرف سےسیاحوں کے لیے سہولت کاری، کینیڈاسے آنے والے سیاح نے پولیس کا شکریہ ادا کیا
چترال(چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود کی خصوصی احکامات پر چترال پولیس کی طرف سے کیلاش فیسٹیول دیکھنے کے لئے آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو سہولیات کے ساتھ رہنمائی بھی دی جارہی ہے ۔لوئرچترال پولیس کی طرف سےسیاحوں کے لیے سہولت کاری کی گئی ۔
کینیڈا سے خصوصی طور پر کیلاش فیسٹیول میں شریک ہونے کے لئے آئے ہوئے مہمان سیاح Ries Carol نے پولیس ٹورسٹ فسلٹیشین سنٹر کا دورہ کیا اور لوئر چترال پولیس کی جانب سے سیاحوں کی دی جانی والی سہولیات کی تعریف کی اُن کا شکریہ ادا کیا ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں