آر پی او ملاکنڈ سجاد خان کی منشیات کے انسداد ، ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کےسلسلے میں چترال پولیس لوئر کے کردار کی تعریف ۔ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی پولیس کوہدایت ۔
چترال(چترال ایکسپریس )ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے لوئر چترال میں معززین علاقہ کیساتھ کھلی کچہری میں شرکت کی۔جس میں علمائے کرام, ڈی۔ار سی۔ممبران, وکلاء برادری, ویلیج کونسل ممبران, تجار یونین, ڈرائیور یونین, سیاسی جماعتوں کے رہنماء, صحافی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
شراکانے ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود کی قیادت میں لوئر چترال پولیس کی منشیات, نوجوانوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم اور مختلف جرائم کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا ۔
انہوں نے اپنے مسائل سے آر۔پی۔او ملاکنڈ کو آگاہ کیا اور اپنے آراء اور تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ چترال پولیس اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبہا رہی ہے اور ہمیں چترال پولیس پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے آر پی او سے درخواست کی کہ چترال میں میریٹ لسٹ میں جن کے نام درج ہیں ان کی جلد سے جلد تعیناتی کی جائے، چترال پولیس تھانوں کی تعداد بڑہا دی جائیں ، چترال پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیار فراہم کی جائیں۔
آر۔پی۔او ملاکنڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال کی قوم امن پسندی اور بہادری میں اپنی مثال اپ ہے ۔ساتھ ہی چترال سیاحت کے لیے قدرتی حسن سے مالامال ہے جسے مزید فروغ دینے کی ضروت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پولیس کو نہایت ہی عوام دوست اور خوش اخلاق دیکھنا چاہتے ہیں اور کسی کے ساتھ بدتمیزی یا کسی قسم زیادتی ہر گز برداشت نہیں کریں گے اور چترال میں امن و خوشحالی کو اسی طرح بر قرار رکھیں گے جس کی خاطر آپ کو اپنی سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ چلنا ہوگا ۔
اُنہوں نے کہا کہ چترال میں سیاحت کے فروغ اور موجودہ صورتحال میں امن قائم رکھنے میں ہر قسم مشکوک نقل و حرکتوں سے پولیس کو مطلع کریں۔
ار پی او نے مزید کہا کہ چترال کے لوگ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت قوم ہیں ۔اپنے نوجوانوں کے مستقبل سنوارنےکی خاطر منشیات خصوصا ائیس جیسی لعنت اور منشیات کے اصل سپلائرز تک رسائی میں پولیس کا بازو بنیں۔
آر۔پی۔او ملاکنڈ سجاد خان نے لوئر چترال میں ڈی آر سی کی کارکردگی کو سراہتے کہا کہ تنازعات کی فوری حل اور سستے انصاف کی فراہمی میں ڈی آر سی کا کردار کلیدی ہے.اُنہوں نے ڈی۔ار سی ممبران کو اپنے علاقے میں لوگوں کے مابین تنازعات کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے کی تاکید کی.
انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگوں کیلئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کُھلے ہیں. آپ کسی بھی وقت اپنے مسائل سے مجھے اگاہ کر سکتے ہیں اور آپ سب کی داد رسی سے ہی مجھے خوشی مل سکتی ہے ۔ اخر میں انہوں نےعمائدین چترال کو کھلی کچہری میں شرکت کرنے اورچترال پولیس پر طمینان کا اظہار کرنے پراُن کا شکریہ ادا کیا ۔