چترال پولیس لوئر کی کامیاب کاروائی،بڑی مقدار میں دیسی شراب برآمد،ملزم گرفتار
چترال(چترال ایکسپریس)انچارچ نیٹ ٹیم ایس آئی بلبل حسن کی سربراہی میں نیٹ ٹیم نے کاروائی کرکے بد نام زمانہ منشیات فروش لیاقت حیات ولد عبدالغفار سکنہ اوچشٹ بالا کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب(ٹارہ) برامد کرکے اُنہیں گرفتار کرلیا۔پولیس نےمزید تفتیش شروع کردی۔
ڈی پی او چترال ناصر محمود نے عوام چترال سے (لوئر چترال کو منشیات سے پاک کرنے میں پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے علاقے میں منشیات فروشوں کے سرگرمیوں سے مقامی پولیس کو اگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ مزید کسی قسم شکایات کی صورت میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے پرسنل نمبر03225333397 پر ٹیکسٹ مسیج /واٹس ایپ کے ذریعے ااطلاع کریں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھاجائے گا )
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں