ریڈیو پاکستان پشاور میں چترالی پروگرام کھوار رنگ سے منسلک صداکاروں کے لئے اعتراف فن کی تقریب کا انعقاد

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)ریڈیو پاکستان پشاور کے سٹوڈیو میں چترالی پروگرام کھوار رنگ سے منسلک صداکاروں کے لئے اعتراف فن کی تقریب منعقد ہوئی جسمیں چترالی کمپئرز ، پروفیسرز ، ڈاکٹرز ، صحافی اور دیگر آرٹسٹوں نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد اسمعیل ولی اخگر تھے ۔ ۔تقریب میں سٹیشن ڈائریکٹر سیدہ عفت جبار نے تقریب کے اغراض و مقصد بیان کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کھوار رنگ کا چترالی فن وثقافت اور ادب کے فروغ میں بڑا اہم کردار ہے سینئر صحافی محمد شریف شکیب نے کھوار رنگ سے وابستہ یادیں تازہ کرتے ہوئے ہوئے اس پروگرام کی تاریخ بیان کی۔تقریب سے پروفیسر اسماعیل ولی، عنایت جلیل، سراج الدین اور سردار اعظم نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر شریف شکیب، عنایت جلیل اور سراج الدین کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔جبکہ صاحب آلاحمد ، سعید احمد ، فضل نعیم ، ابراہیم شاہ ، سفیر احمد ، خیر محمد سہیل ، مہربان الہی حنفی ، ڈاکٹر عبدالمالک ، مولانا محمد اقبال اورمحبوب الرحمن کو حسن کارکودگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر تمام شرکاء کو ریڈیو پاکستان کی 88 ویں سالگرہ کے حوالے سے سرٹیفیکیٹ بھی دیئے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا۔۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔