کانسٹیبل کی بھرتی کاعمل شفاف نہیں ہوا، اپراورلوئرچترال کو بھی سوات کے برابر پوسٹیں دی جائیں۔سابق ایم پی مولانا ہدایت الرحمن

چترال(نمائندہ ایکسپریس)خیبرپختونخواہ پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کاعمل شفاف نہیں ہوا ضلع اپر چترال کو صرف ایک پوسٹ ملی لوئر چترال کو7پوسٹیں دی گئی جبکہ سوات کو800پوسٹیں مل گئیں دیگر اضلاع میں سے ہرضلع کو100سے زیادہ پوسٹیں ملیں چترال کے دو اضلاع سے500اُمیدواروں میں سے بیشتر نے60نمبر لیکر ٹیسٹ پاس کیا مگرکسی کو بھی پوسٹ نہیں ملی صرف 8لوگ بھرتی ہوئے صوبائی اسمبلی کے سابق ممبر اور جمیعتہ العلمائے اسلام(ف) کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن نے اس ناانصافی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکی دی ہے اُنہوں نے آئی جی پی،وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال اپراورچترال لوئر کو بھی سوات کے برابر پوسٹیں دی جائیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔