تازہ ترین

پی ٹی آئی لویر چترال کی طرف سے چیرمین عمران خان کے خلاف دھمکی امیز الفاظ استعمال کرنے پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے درخواست سٹی پولیس اسٹیشن چترال میں جمع

چترال (چترال ایکسپریس)پی ٹی آئی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری فخر اعظم نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دھمکی امیز الفاظ استعمال کرنے پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لئے درخواست سٹی پولیس اسٹیشن چترال میں جمع کردی۔ ایس ایچ او چترال تھانہ کے نام اپنے درخواست میں انہوں نے کہاہے کہ رانا ثناء اللہ کی دھمکی امیز الفاظ سے نہ صرف چیرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے بلکہ پارٹی عہدیداران، قائدین اور کارکنان کے جان ومال کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ درخواست پیش کرنے موقع پر پی ٹی آئی لیڈر شفیق الرحمن،سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ، نبیک ایڈوکیٹ اور دوسرے بھی موجود تھے۔ پولیس اسٹیشن چترال کے ایک اہلکار نے درخواست کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ضابطہ فوجداری کے دفعہ 157کے تحت انکوائری شروع کردی جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔