ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نےنشنل بینک بونی میں گوارنمنٹ ٹریژری کا افتتاح کیا ۔

اپرچترال (ذاکر محمد زخمی)اپر چترال ضلع بننے کے بعد بعض سہولیات اب تک فراہم نہیں کیے جاسکے ہیں ان میں ایک ضروری سہولت گارنمنٹ ٹریژری کے سہولت کا نہ ہونا بھی شامل تھا جو اب عوامی مطالبہ، انتظامیہ اور نیشنل بینک کی خصوصی دلچسپی سے منظور ہو کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ۔ٹریژری کا مطالبہ شروع دن سے ہی تھا سابق ڈپٹی کمشنر منظور احمد افریدی کی خصوصی دلچسپی اس وقت کے منیجر نیشنل بینک امجد ثانی اور موجودہ منیجر نیشنل بینک محی الدین کے بھر پور کاوشوں سے ٹریژری کا قیام ممکن ہوا یہ کوئی آسان مسلہ نہ تھا۔مسلسل جدوجہد کے بعد اس کا قیام ممکن ہوا۔ اج کے بعد تمام مرکزی اورصوبائی حکومت کےسرکاری چیک اپر چترال ہی میں با آسانی سے کیش ہونگے۔جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر اپر محمد خالد زمان نے نیشنل بینک بونی میں فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر فدا الکریم،تمام کمرشل بینکوں کے منیجر صاحباں، تجار یونین کے سابق صدر محمد شفیع وغیرہ موجود تھے۔اس موقع پر مختصر خطاب میں منیجر نیشنل بینک بونی محی الدین نے کہا۔کہ سہولت کی عدم دستیابی کی بنا اپر چترال کے عوام کو وقت کے ساتھ وسائل کے ضیاع کا سامنا تھا تمام سرکاری چیک کیش کرانے کے لیےچترال لوئیر جانا پڑتا تھا۔ملازمین کے تنخواہ و پنشن غیر ضروری تاخیر کا شکار ہوتے تھے ۔اب ٹریژری کی منظوری اور قیام سے وہ تمام مسائل اپر چترال میں آسانی سے حل ہونگے۔ ان کے علاوه چالان وغیرہ کے لیے بھی لوئیر چترال جانے کی ضرورت باقی نہ رہی جو پہلے سب کچھ چترال میں ہوتے تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر محمد خالد زمان نے عوام کے لیے سہولت کو خوش ائیند قرار دیکر خوشی کا اظہار کیا۔اورتوقع ظاہر کی کہ اس کے بھر پور فوائد اپر چترال کو حاصل ہونگے ۔سول سوسائٹی اور بازار کے طرف سے سابق صدر محمد شفیع نے ٹریژری کے قیام میں کردار ادا کرنے پر انتظامیہ اور نیشنل بینک کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا اس سہولت سے کاروباری حضرات کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہونگے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔