سٹی پولیس چترال کی کامیاب کارروائی ،ملزم کے قبضے سے 52.5 لیٹر دیسی شراب برامد ۔

چترال(چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان , ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کے ہدایت پر لوئر چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن اور ٹیم نے بدوران ناکہ بندی  شراب اسمگلر اعزاز الرحمن سکنہ ریحانکوٹ کو دیسی شراب اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا.

ملزم  کے قبضے سے 52.5 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ) برامدکرکے ملزم کوگرفتارکرکے مزید تفتیش جاری کردی گئی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔