سی ٹی اےاوراے کے آر ایس پی کی جانب سےچترال میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر شاندار پروگرامات
چترال (محکم الدین ) چترال میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر شاندار پروگرامات انجام پائے ۔ سیاحت کا دن انتہائی جوش و جذبے منایا گیا ۔اس موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں سیاحت سے وابستہ لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
واک میں سکولوں کے طلباء اور سول سوسائٹی کے نمایندوں حکومتی آفیسران نے شرکت کی ۔ جنہوں نے سیاحت کے فروغ ، چترال کے امن کو برقرار رکھنے کے حوالے سےپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ اور نعرے لگارہے تھے ۔
ڈپٹی کمشنر چترال محمد علی اور ڈی پی او چترال لوئر اکرام اللہ خان عالمی یوم سیاحت پروگرام کے مہمانان خصوصی تھے ۔یہ پروگرام چترال ٹورزم ایسوسی ایشن کے زیر انتظام اغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے مالی تعاون سےمنعقد کیا گیا ۔
پروگرام میں پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور سینکڑوں لوگوں نے پولوگراونڈ چترال میں یہ شاندار مظاہرہ دیکھا ۔
اور پراگلائڈرز کو داد دی ۔
بعد آزان ایک مقامی ہوٹل میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ سٹیک ہولڈرز نے چترال میں سیاحت کی ترقی کی راہ میں حائل سیکیورٹی مسائل ،خراب سڑکوں ، غیر منظم سیاحت اور کئی درپیش مشکلات حل کرنے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں
اور کہا کہ جب تک حکومت ،ٹورزم ڈیپارٹمنٹ سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھاتی ۔ سیاحت میں خاطر خواہ ترقی ممکن نہیں ۔
اس موقع پر خواتین کی طرف سے چترالی مصنوعات اور روایتی کھانوں کی نمائش کی گئی ۔جس میں سیاحوں اور مقامی لوگوں نے انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا ۔
چترال ٹورزم ایسوسی ایشن کے صدر سید حریر شاہ ، شہزادہ سراج الملک ، مہربان خان ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عاطف جالب ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور ایس آئی ایف کے کوآرڈنیٹر شہزاد
نے بطور پینلسٹ حصہ لیا اور سیاحت کے فروغ کیلئے اپنے تجربات پیش کیں ۔
ڈپٹی کمشنر چترال محمد علی اور ڈی پی او نے سیاحت کی ترقی سول سوسائٹی کے سفارشات پرممکنہ حد تک عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا ۔
جنرل منیجرٹورزم محمد علی نے پشاور سے خصوصی طور پر اس پروگرام میں شرکت
کی ۔
پروگرام کی نظامت ممتاز سوشل ورکر عنایت اللہ اسیر نے کی۔ایگزیبیشن اوردوسرے پروگرام کی نگرانی منیجرورکس اینڈانٹرپرائزاے کے آرایس پی چترال حمیدالاعظم ،پروگرام منیجر بیسٹ فاوئیر پراجیکٹ تسلیم اختر اوردوسرے کررہے تھے۔
پروگرام کے آخرمیں پیراگلائڈرز،گروپ لیڈرز اوردوسروں کوتعریفی شیلڈ دینے گئے۔