سٹی پولیس چترال کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں ,بھاری مقدار میں چرس برامد

چترال (چترال ایکسپریس)سٹی پولیس چترال کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں ,بھاری مقدار میں چرس برامد

انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان ,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال احمد عیسی اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال اے ایس آئی محمد ریاض اور ٹیم نے دوران گشت ملزم شجاع احمد ولد محمد انوار سکنہ عشریت کو مشکوک حالت میں پاکر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 1038 گرام چرس برامد, جبکہ ہیڈکانسٹیبل نور حسین اور حمیدالرحمن نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ دوران گشت ملزم عصمت اللہ ولد قلمدر شاہ سکنہ رمبور کے قبضے سے 240 گرام اور ملزم عرفان احمد ولد جلیل سکنہ ایون کے قبضے سے 260 گرام چرس برامد کی۔

مجموعی طور پر تینوں ملزمان سے ٹوٹل1 ھزار 538 گرام چرس برامد کرکےملزمان گرفتارکیا اور مزید تفتیش جاری کردی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔