چترال پولیس کی کاوشوں سے فریقین کے درمیان 19 سالوں سے جاری جائیداد کا تنازعہ حل
چترال (چترال ایکسپریس)لوئر چترال پولیس کی کاوشوں سے فریقین کے درمیان 19 سالوں سے جاری جائیداد کا تنازعہ باہمی اتفاق رائے سے حل کرلیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر عوام کے درمیان معمولی تنازعات کو مشیران علاقہ کی موجودگی میں حل کیا جارہا ہے ۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ارندو ایس آئی علی احمد نے علاقہ ارندو سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کے
درمیان 19 سالوں سے جاری جائیداد کے تنازعے کو باہمی رضامندی اور اتفاق رائے سے حل کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں