جماعت اسلامی چترال کی فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چترال (چترال ایکسپریس)  جماعت اسلامی چترال لوئر کی طرف سے  نماز جمعہ کے بعد چترال بازار میں  فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔  مظاہرے کی صدارت  امیر جماعت اسلامی چترال لوئر مولانا جمشید احمد  کر رہے تھے۔ مظاہرے سے سابق ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی چترال وجیہ الدین، پی ٹی آئی کے رہنما عبدالطیف ,شجاع الحق اور قاضی سلامت اللہ نے خطاب کیا۔ مظاہرے میں مختلف شعبہ زندگی سے  تعلق رکھنے والوں لوگوں نے کثیر تعداد میں  شرکت کی۔ شرکائے نے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ جذباتی انداز میں اظہار یکجتی کے ساتھ اسرائیل کے خلاف پر جوش نعرے بھی لگائے۔  مقررین نے مسلم امہ کی بے حسی  پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جس کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔ مولانا جمشید احمد کے صدارتی خطاب اور دعا سے مظاہرہ اختتام  پذیر ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔