تازہ ترین

وزیراعظم انسپکشن کمیشن کا شندور روڈ کا تفصیلی دورہ

چترال (چترال ایکسپریس)وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے وائس چیئرمین مرزا عرفان بیگ، صفدر علی (ممبر ٹیکنیکل)، قیصر الرحمٰن (ڈپٹی ڈائریکٹر) ممبر این ایچ اے نارتھ، این ایچ اے کی تکنیکی ٹیم، کنٹریکٹر شندور روڈ اور ان کی ٹیم نے شندور روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران سڑک کے معیار کا خاص طور پر جائزہ لیا گیا۔ نیر دیت گول سے کاری تک روڈ کے حوالے سے تکنیکی ٹیم نے وائس چیئرمین کو تفصیلی بریفنگ دی۔ کنٹریکٹر و این ایچ اے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ اس ماہ نیر دیت گول سے کاری تک سڑک پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

صدر مسلم لیگ چترال لوئرعبدالولی خان ایڈووکیٹ نے کاری سے لے کر ریشن تک عوام کے تمام تحفظات سے وفد کو آگاہ کیا، جن میں خصوصاً راغ کے مقام پر کلورٹ کے مسائل شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کاری پل اور کوغذی پل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ،عوام نے اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
اور وائس چئیرمین کومزید چھ (6) نئے پلوں کی تجویز پیش کی گئی جن میں:
استانگول پل، موری لشٹ کے آخر میں نالے پر پل، مروئی بالا پل، مروئی پائین پل ،برنس پل، ریشن میں عوامی تحفظات سے بھی وائس چئیرمین کو آگاہ کیا ۔

وائس چیئرمین کا معائنہ بونی تک جاری رہنا تھا، تاہم برنس پہنچ کر چیئرمین مظفر علی رانجھا کی جانب سے ویڈیو لنک میٹنگ کال ہونے کے وجہ سے برنس میں معتبرات کوہ سے تفصیلی ملاقات کی اور عوام کی خدشات دور کرانے کی یقین دہانی کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock