تازہ ترین

خدام القرآن پاکستان کے زیر اہتمام چترال میں تاریخ ساز سالانہ مسابقہ حفظ القرآن و حسن کا انعقاد؛ 19 نومبر کو شاہی مسجد میں ہوگا

​چترال (چترال ایکسپریس):خدام القرآن پاکستان کے زیر انتظام چترال کی تاریخ میں پہلی بار ضلعی سطح پر ایک منفرد اور شان دار سالانہ “مسابقہ حفظ القرآن و حسن” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس پروقار دینی تقریب اور مقابلے کی تاریخ 19 نومبر 2026 (بدھ) بوقت صبح 9 بجے بمقام شاہی مسجد چترال طے کی گئی ہے۔

​ضلعی آرگنائزرز کے مطابق، اس مسابقہ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں سے منتخب ہونے والے ہونہار طلبہ و حفاظ کو پہلے صوبائی سطح پر اور پھر دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے مقابلوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔ مسابقہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کامیاب طلبہ کے لیے بیش قیمت انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

​مسابقہ کی کیٹیگریز اور ضوابط:

​یہ مسابقہ تین مختلف کیٹیگریز پر مشتمل ہے، جب کہ اس کی تفصیلی شرائط و ضوابط متعلقہ اشتہار میں درج ہیں۔ طلبہ کے اندراج کی آخری تاریخ 15 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

​مدارسِ دینیہ اور اساتذہ کرام سے اپیل:

​منتظمین نے ضلع بھر کے تمام مدارسِ دینیہ کے مہتممین اور اساتذہ کرام کی خدمت میں پرخلوص گزارش کی ہے کہ وہ اس تاریخی مسابقہ میں اپنے لائق اور مستحق طلبہ کا بروقت اندراج یقینی بنائیں تاکہ چترال کے نوجوان قراء و حفاظ کو ضلعی سطح سے لے کر قومی سطح تک اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین پلیٹ فارم مل سکے۔

​اندراج اور مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

​مولوی حذیفہ خلیق: 03449702007

​قاری آصف نواز : 03239076762

​قاری آصف خان : 03423253041

​المشتہر:

مولوی حذیفہ خلیق کاکاخیل

خادم خدام القرآن پاکستان العالمی ضلع چترال

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO