
تازہ ترین
چترال کے عبدالاکرام ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز خیبر پختونخوا تعینات
چترال (چترال ایکسپریس)چترال کے قابلِ فخر فرزند عبدالاکرام کو ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
عبدالاکرام
ایک خوش اخلاق، فرض شناس اور باصلاحیت افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی نئی ذمہ داری پر تعیناتی کو چترال کے عوام کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
