تازہ ترین

وفاقی سیکرٹری مواصلات کا لوئر چترال کا دورہ: چترال–شندور اور کیلاش ویلیز روڈز پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

​چترال (چترال ایکسپریس)وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کے ہمراہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے زیرِ نگرانی جاری اہم قومی شاہراہوں کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی فیلڈ معائنہ کیا۔

​دورے کے دوران انہوں نے چترال–شندور روڈ اور کیلاش ویلیز روڈ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، منصوبوں کی اب تک کی پیش رفت، فیلڈ میں دستیاب وسائل اور مشینری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر این ایچ اے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے وفاقی سیکرٹری کو منصوبوں کی موجودہ پیش رفت پر بریفنگ دی۔

​وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود نے موقع پر موجود حکام اور این ایچ اے کی ٹیم کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کاموں کو اعلیٰ معیار، تکنیکی ضوابط اور طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور دستیاب مشینری و وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بناتے ہوئے فیلڈ میں کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ تمام منصوبے بلا تاخیر مکمل ہو سکیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔