
پریس کلب اپر چترال کی سالانہ تنظیمِ نو، محمد علی مجاہد صدر منتخب
اپر چترال(چترال ایکسپریس)پریس کلب اپر چترال کی سالانہ تنظیمِ نو کا عمل مکمل کرلیا گیا، جس میں تمام ممبران کی باہمی مشاورت اور متفقہ فیصلے کے بعد نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔
سالانہ تنظیمِ نو کے سلسلے میں سلیکشن کا عمل صدر بار کونسل اپر چترال نواب خان ایڈووکیٹ کی
موجودگی میں مکمل کیا گیا، جس کے بعد نئی کابینہ نے آئندہ ایک سال کے لیے پریس کلب اپر چترال کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
متفقہ فیصلے کے مطابق محمد علی مجاہد صدر،
سہیل احمد جنرل سیکرٹری، سرفراز شاہد فنانس سیکرٹری، جمشید احمد نائب صدر، عالیہ اشرف انفارمیشن سیکرٹری، حبیب الدین آفس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پریس کلب اپر چترال صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، صحافتی اقدار کی پاسداری اور علاقے کے عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار مزید فعال انداز میں ادا کرے گا۔
اس موقع پر ممبران نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافی برادری کے اتحاد، فلاح و بہبود اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
