
اپر چترال سے تعلق رکھنے والے فضل خالق گریڈ 20 میں سیکرٹری ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر تعینات
چترال(چترال ایکسپریس)حکومت خیبر پختونخوا نے اعلیٰ انتظامی افسر
راجہ فضل خالق (PAS، بی ایس 20) کو سیکرٹری ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر تعینات کر دیا ہے۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ و ہیومن ریسورس مینجمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے 6 نومبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فضل خالق، جو اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو فوری طور پر تبدیل کرکے سیکرٹری ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر تعینات کیا گیا ہے۔
فضل خالق کا تعلق اپر چترال سے ہے۔ ان کی اہم صوبائی انتظامی عہدے پر تعیناتی کو علاقے کے لیے اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی نئی ذمہ داریوں میں صوبے میں ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ اور عجائب گھروں سے متعلق امور کی نگرانی شامل ہوگی۔
