تازہ ترین

لوئر چترال: سیاحوں کو سفری سہولیات اور خوشگوار ماحول کی فراہمی، پولیس کی ڈرائیور یونین رمبور کے وفد سے ملاقات

​چترال (چترال ایکسپریس) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملاکنڈ زاہد نواز مروت کے خصوصی احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال محمد خالد خان کی ہدایات کی روشنی میں لوئر چترال پولیس نے سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات، رہنمائی اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

​اس سلسلہ میں ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ رمبور ایس آئی سیف الدین نے ڈرائیور یونین رمبور کے وفد سے ایک اہم اور خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وادی میں آنے والے ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کی جانب سے موصول ہونے والی مختلف شکایات اور تحفظات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

​اس موقع پر پولیس حکام نے ڈرائیور یونین کے وفد کو ہدایت کی کہ وادی میں آنے والے تمام سیاحوں کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ بالخصوص دشوار گزار اور تنگ راستوں پر بیرونِ اضلاع سے آنے والے مہمان ڈرائیورز کی رہنمائی کی جائے، انہیں راستہ دیا جائے اور سیاحتی مقامات کے حوالے سے معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے۔

​ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چترال اپنی منفرد ثقاقتی اقدار، روایات اور مثالی مہمان نوازی کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک خاص پہچان رکھتا ہے، لہٰذا یہاں آنے والے ہر سیاح کے ساتھ بہترین انداز میں پیش آنا تمام مقامی افراد اور ٹرانسپورٹرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

​پولیس حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لوئر چترال پولیس مقامی و بین الاقوامی سیاحوں کے مکمل تحفظ، رہنمائی اور سفری سہولیات کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی تاکہ چترال آنے والے تمام مہمان یہاں سے خوشگوار یادیں لے کر روانہ ہوں اور علاقے کا مثبت و پرامن تشخص مزید اجاگر ہو۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock