تازہ ترین

ایریا منیجر شاہ ابوالمنصوراے کے آر ایس پی سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوادعی تقریب 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایریا منیجرشاہ ابوالمنصور30سال سروس کے بعد AKRSPچترال سے ریٹائر ہو گئے۔ شاہ ابوالمنصور نے 1989میں آغاخان رورل سپورٹ پروگرام میں بطور سوشل آرگنائزرجوائن کی اوروہ اپنی ملازمت کے دوران مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ اور 2018کو ایریا منیجر بونی کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔
اس موقعے پرAKRSPچترال میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ار پی ایم اے کے آر ایس پی سردار ایوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج اپنے ایک اچھے اور پرُخلوص دوست کو رخصت کر رہے ہیں۔شاہ صاحب نے ہمیشہ ایمانداری، شرافت اور دیانت کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیا اور اے کے آر ایس پی کی تاریخ میں شاہ صاحب کو ہمیشہ اچھے الفاظسے یاد کیا جائے گا۔اُنہوں نے شاہ ابوالمنصور کو ایک رول ماڈل قرار دیتے ہوئے تقریب میں شریک تمام نوجوان اسٹاف کو شاہ ابوالمنصور کے نقش قدم پر چلنے کو کہا۔تقریب سے فضل مالک، انجینئرجہانزیب، حسین احمد، حسین ولی خان اور رضیہ سلطانہ نے بھی خطاب کیا۔تمام اسٹاف نے شاہ ابوالمنصور کی محنت ، شفقت اور دیانت داری اور ادارے کیلئے انکے گوں نہ گوں خدمات کو سراہا۔
شاہ ابوالمنصور نے اپنے الوداعی تقریب میں آر پی ایم سردار ایوب اور تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر شاہ ابوالمنصور کو تعارفی سرٹیفکیٹ اور تخائف پیش کیے گئے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔