تازہ ترین

بونی میں ایم پی اے سلیم خان کے زیر صدارت پی پی پی کارکنان کا الیکشن کی تیاری کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلعی صدر پی پی پی چترال ایم پی اے سلیم خان کے زیر صدارت پی پی پی کارکنان کا الیکشن 2018کی تیاری کے حوالے سے بونی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ماضی کی تلخ تجربات کو مد نظررکھ کر اس مرتبہ پارٹی قیادت کی طرف سے میرٹ کی بنیاد پر نامزد کردہ پارٹی ممبر کو بڑی اکثریت سے کامیاب کرنے کا عزم کیا گیا، مقررین نے2013کے مقابلے میں 2018کے الیکشن کو پی پی پی کے لیے انتہائی آسان قرار دیکر دوسرے جماعتوں خاص کر ایم ایم اے اور مسلم لیگ کے اندر موجود اندورنی اختلافات کو اپنے لیے نیک شگون قرار دیا۔اس موقع پر پارٹی کارکنان نے پارٹی کے عظیم تر مفاد میں خود کو الیکشن 2018کی دور سے الگ کرنے پر ایم پی اے سردار حسین کابھی شکریہ ادا کیا۔
ایم پی اے سلیم خان نے پی پی پی اپر چترال کے الیکشن آفیس کا بھی افتتاح کیا ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر شریف حسین،فضل ربی،صدر اپر چترال امیر اللہ،جنرل سیکرٹری حمید جلال،سیکرٹری اطلاعات پرویز لال،افضل قبار،شیر عزیز بیگ اور تحصیل کابینہ کے ممبران اور پارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔