تازہ ترین

دروش اورکیسومیں پی پی پی کا شمولیتی پروگرام درجنوں افراد پی پی پی میں شامل، ناراض سینئررہنماحیدرعباس ودیگرکا اختلافات ختم کرنے کا اعلان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ہفتے کے روزیوسی دروش اورکیسو میں پاکستان پیپلزپارٹی؂ کی شمولیتی تقریب تحصیل دورش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ اورجنرل سیکرٹری تحصیل دروش شہزادہ سکندرحیات کے رہائش گاہ میں منعقدہوا۔ تقریب میں درجنوں افرادنے اپنے خاندانوں سمیت دیگرپارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی پی پی میں با قاعدہ شمولیت اختیارکرلی۔دورش سے آل پاکستان مسلم لیگ کے یوسی صدرظاہرخان ،کیسو میں پی ٹی آئی کے وسیم خان،روح اللہ،آل پاکستان مسلم کے اصغرخان،انوارالحق،اقبال علی،حلیم اللہ،شہزادہ جان،فاضدخان،رحیم جان،رفیق جان،اکبرخان سیف الرحمن،جمدارخان ،لالچی گرام اوردمیل سے جماعت اسلامی کے کئی کارکن اوردیگرنے پی پی پی میں شمولیت اختیارکی۔اس موقع پردروش میں پی پی پی کے ناراض سینئررہنماسابق یوسی ناظم حیدرعباس،عبدالصبور،حاجی غازی،حاجی موبین،ایوب خان اورشیراعظم خان نے اندرونی اختلافات ختم کرکے پی پی پی کے نامزداُمیدوارکوکامیاب کرنے کی عہدکرتے ہوئے کہاکہ ضلعی صدرسلیم خان وتحصیل دورش کے صدرعبدالحمیدخان ایڈوکیٹ اورجنر ل سیکرٹری سکندرحیات کی قیادت میں 25جولائی کوتیرکے نشان پرمہرلگاکرنامزداُمیدواروں کوبھاری اکثیرت سے کامیاب بنائیں گے۔شمولیتی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے نامزداُمیدواراین اے ون چترال سے سلیم خان ،پی کے ون چترال سے نامزد امیدوار حاجی غلام محمد،علماء ونگ کے صدرقاری نظام الدین اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی چترال میں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے ۔جس کی وجہ سے دیگرسیاسی جماعتیں پریشان ہیں۔نوجوان نسل پاکستان پیپلزپارٹی کاہراول دستہ ہے ۔نوجوانوں کوباعزت روزگارکے مواقع فراہم کرناہمارے جماعت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی میں نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور جماعت میں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔اس موقع پرسب ڈویژن چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ،ضلعی انفارمیشن جنرل سیکرٹری قاضی فیصل احمد،تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری تحصیل دروش شہزادہ سکندرحیات ،اکمبل بھٹو،سینئررہنماحیدرعباس اوردیگرمقریرین نے بھی خطاب کئے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔