تازہ ترین

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کے اعزاز میں الوادعی پروگرام کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )ڈی۔پی او لوئر چترال اکرام اللہ (پی ایس پی) کا لوئر چترال سے تبادلہ ہونے پر پولیس لائن میں ایک پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان, ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, ڈی۔ایس۔پی سکیورٹی لاوی ہائیدرو پاور پراجیکٹ مبارک احمد تمام سرکل ایس۔ڈی۔پی۔اوز, ایس۔ایچ۔اوز, منسٹیریل اسٹاف اور دیگر پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے شراکاء سے اپنے خطاب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں لوئر چترال میں اپنے تعیناتی کے دوران قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے عوام کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

لوئر چترال کے عوام نے جو عزت دی وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا آج کے اس شاندر الوادعی تقریب کے انعقاد سے میرے افسروں اور جوانوں نے میرے ساتھ محبت کا عملی ثبوت دیا ہے جس پر ناقابل بیان خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔

تقریب کے اختتام پر ٹرانسفر ہونے والے آفیسر اکرام اللہ کو مہمانوں کی طرف سے مختلف تحائف پیش کئے گئیں ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔