عطا ء الٰہی پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چترال کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چترال کے صدر سید احمد خان نے عطا ء الٰہی کو ضلع چترال کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا۔ ضلع آفس سے جاری کردہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عطاء الٰہی میں پارٹی کو مذید استحکام دینے کی صلاحیتیں موجود ہیں ۔ اس وجہ سے انہیں ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عطاء الٰہی ضلع چترال میں پارٹی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور پارٹی پیغام کو بہتر انداز میں پہنچا کر پارٹی کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ اور ہم امید رکھتے ہیں کہ عطاء الٰہی ضلع چترال میں مسلم لیگ ن کو مذیدفعال بنا کر استحکام دیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔