تازہ ترین

اپر چترال میں کھلی کچہری کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)منگل کے روزکمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ اور ڈی سی او چترال امین الحق نے کوراغ میں کھلی کچہری میں موجوداپر چترال کے لوگوں کی مسائل سنے۔کھلی کچہری میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس،ڈپٹی کمشنر چترال اور لائن دیپارٹمنٹ کے نمائندہ گان موجودتھے۔کچہری میں سیلاب کی امدادی کاروائیوں میں اب تک ہونے والے تمام اقدامات کے متعلق لوگوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیے۔عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ اور ڈی سی چترال امین الحق نے لوگوں کو یقین دلایاکہ پاک فوج ،چترال سکاؤٹس اور چترال کی سول انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں چترالی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کام احسن طریقے سے تکمیل کو پہنچایا جائیگا۔کچہری میں موجود تمام محکموں کے نمائند ہ گان پر زور دیا گیا کہ ان کے ذمے جو بھی کام ہیں احسن طریقے سے سرانجام دیں اور جلد ازجلد تعمیر نو کی سرگرمیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔بعد آزان کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے کوراغ میں سیلاب متاثرین میں راشن کیے اور متاثرین کے بچوں میں سٹیشنری اور کاپیاں تقسیم کی۔اور اس کے علاوہ اپر چترال کے مختلف جگہوں میں جاری تعمیر نو کے کاموں کا جائزہ لیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock