ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق تبدیل؛ اسامہ احمد وڑائچ ڈپٹی کمشنر چترال تعینات

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں کئی دپٹی کمشنر ز تبدیل۔۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایم جی آفیسر اسامہ احمدوڑائچ کو ڈپٹی کمشنر چترال تعینات کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق کو تبدیل کرکے انکی جگہ ڈی ایم جی آفیسر اسامہ احمد وڑائچ کو ڈپٹی کمشنر چترال تعینات کیا گیا۔ اسامہ احمد اس سے قبل پشاور کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ امین الحق کو محکمہ شہری دفاع کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى