چترال،گاؤں راغ کے عوام کا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ معدنیات کے خلاف احتجاجی دھرنا دوسرے روز میں داخل

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال ٹاؤن کے نواحی گاؤں راغ کے عوام کا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ معدنیات کے خلاف احتجاجی دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگئی ہے جوکہ راغ لشٹ کے ریور بیڈ میں بجری اور ریت کا لیز کورین کنسٹرکشن کمپنی کو دینے پراحتجاج کرتے ہوئے ٹاؤن ہال کے سامنے احتجاجی دھرنا کیمپ قائم کئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ جگہ ان کا پدری جائداد میں شامل ہے اور تمام اہالیان راغ کا اس پر حق ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور محکمہ معدنیات نے ان کے حق پر ڈاکہ ڈال دیا ہے اور وہ یہ ظلم اور ناانصافی اپنے ساتھ برداشت نہیں کرسکتے۔ دریں اثناء ضلع ناظم مغفرت شاہ نے احتجاجی کیمپ ؂کا دورہ کرکے اہالیان راغ کو تسلی دیتے ہوئے کہاکہ ان کے ساتھ ناانصافی ہونے نہیں دیا جائے گا اور متعلقہ حکام کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے اس کا حل تلاش کرلیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔