تازہ ترین

قوم کو اندھیروں سے نجات دلانا اور ملکی ترقی و خوشخالی ہمارا مشن ہے ‘ نوازشر یف

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نوازشر یف نے کہا ہے کہ قوم کو اندھیروں سے نجات دلانا اور ملکی ترقی و خوشخالی ہمارا مشن ہے ‘احتجاج اور دھر نوں کی سیاست کر نیوالے ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ‘قوم سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عمل کیا جا ئیگا ‘پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے عمل کو مزید تیز کیا جائے‘شہری اور دیہی علاقوں پر یکساں توجہ دی جائے ‘شہبا زشر یف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی وخوشخالی باقی صوبوں کیلئے ایک مثال ہیں ‘بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام (ن) لیگ کی پا لیسوں پراعتماد کا اظہار کرتے ہمارے نمائندوں کو ہی کا میاب کر یں گے ۔ وہ رائے ونڈ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جہاں پنجاب میں جاری تر قیاتی منصوبوں ‘بلدیاتی انتخابات اور لاہور میں ہونیوالی ضمنی انتخابات سمیت دیگرامور پر مشاورت کی گئی جبکہ اس موقعہ پر وزیر اعلی شہبا زشر یف ‘وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان ‘میاں حمزہ شہبا زشر یف ‘چیف سیکرٹری پنجاب سمیت وفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ افسران نے شر کت کی جبکہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم نوازشر یف کو این اے122کے حوالے دی جانیوالی بر یفنگ میں بتایا کہ لاہور میں ہمارا مقابلہ تحر یک انصاف کے ایسے عبد العلیم خان کے ساتھ تھا جو لاہور کے ’’ملک ریاض ‘‘ہیں عبد العلیم نے اربوں روپے لگائے جماعت اسلامی نے سمیت درجنوں مذہبی جماعتوں نے بھی ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کا ساتھ دیا لیکن اسکے باوجود ہم نے انکو شکست دی ہے اور (ن) لیگ کو کا میابی ملی ہے دوسر ی طرف وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف نے بھی وزیر اعظم نوازشر یف کولاہورجیل روڈ ‘شادمان ‘اوررنج لائن ٹر ین منصوبے سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے جاری تر قیاتی منصوبوں کے حوالے سے بر یفنگ دی جس پر وزیر اعظم نوازشر یف نے وزیر اعلی شہبا زشر یف کی کار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جاری تر قیاتی منصوبوں کے عمل کو مزید تیز کیا جائے لیکن اسکے ساتھ ساتھ شہری اور دیہی علاقوں پر یکساں توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی وفاقی اور صوبائی کی تمام تر توجہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور انکوزیادہ سے زیادہ سہو لتوں کی فراہمی پر ہے اور لاہور میں اورینج لائن ٹر ین کے منصوبے سے بھی شہریوں کوبہتر ین ٹرانسپورٹ کی سہولتیں میسر ہوں گی ۔وزیر اعظم نے اس موقعہ پر پنجاب حکو مت کی ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے تاکہ امن دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق