چترال میں قیامت خیز زلزلے میں جان بحق ہونے والے افراد کے لئے جے یو آئی چترال کا گہرے رنج وغم کا اظہار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعیت علماء اسلام چترال کے رہمناؤں مولانا عبدالرحمن قریشی،مولانا حسین احمد اور دیگرنے گذشتہ روز کے قیامت خیز زلزلہ میں جان بحق ہونے والے افراد کیلئے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور لواحقین سے دلی تعزیت کی۔ایک ا خباری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ پیر کے قیامت خیز زلزلہ کے بعد پوری قوم سوگ میں ہے جسمیں اب تک34قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں بڑی تعداد میں گھر منہدم ہوگئے ہیں۔جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے قوم سے یکجہتی ،باہمی ہمدردی اور ایثار اختیار کرنے کا درس دیا۔رہنماؤں نے جمعیت سے تعلق رکھنے والے تمام کارکنوں کو ہدایات جاری کئے کہ جو کارکن جہاں ہے وہ مصیبت کی اس گھڑی میں دُکھی انسانیت کے ساتھ کھڑے ہوجائے اور قوم کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔