تازہ ترین

چترال زرگراندہ کے لئے ایک ہزار فٹ پائپ کی فراہمی پر تحصیل ناظم مولانامحمد ایلیاس کا شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)زرگراندہ چترال کاابنوشی کا پائپ لائن گذشتہ سیلاب میں سیلاب برد ہوگیا تھا جس کے وجہ سے علاقہ مکینوں کوپانی کا شدید قلت کا سامنا تھا۔ویلج ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ نے ایک اخباری میں بیان میں تحصیل ناظم مولانا الیاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پائپ لائن کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ کا بار بار چکر لگایا مگر وہاں سے پائپ نہیں ملا جس کی وجہ سے زراگراندہ میں پانی کا مسئلہ تاحال برقرار رہا مگر اب تحصیل ناظم نے علاقے کے لئے پائپ کی فراہمی کرکے اُن کا مسئلہ حل کیا جس پر زرگراندہ کے رہائشی اُن کے شکرگذار ہیں۔اُنہوں نے اُمید کا اظہار کیا کہ تحصیل ناظم آئندہ بھی علاقے کے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔اُنہوں تحصیل ناظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زرگراندہ میں ابھی تک زلزلہ متاثرین تک امدادی سامان(اشیاء خوراک) نہیں پہنچے جبکہ دیگر علاقوں میں متاثرین تک امدادی سامان پہنچ گئے ،زگراندہ کے متاثرین زلزلہ تک امدای سامان پہنچانے میں بھی تحصیل ناظم اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق