تازہ ترین

ضلع کنوینئر چترال مولانا عبدلشکور کا تحصیل دروش کے زلزلہ سے متا ثرہ علاقوں کادورہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلع کنوینیئر مولانا عبدالشکور نے تحصیل دروش میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔گاؤں شمش آباد کابھی تفصیلی دورہ کیا۔ زلزلہ کے ایک ہفتہ گذرنے کے بعد بھی متاثرین کو امداد نہ ملنے پراُنہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال کو فون کرکے متاثرین کو فوراً امداد پہنچانے کا کہا ۔جِس پر ڈپٹی کمشنر نے اے۔سی دروش کو فون کرکے 40 ٹینٹ موقع پر پہنچا دئیے۔ اُوسیک، جنجریت ڈاپ ، سوئیر ، دمیک ، نگر ، بڈوگاڑ پُرانہ بازار دروش کے محلے کا تفصیلی دورہ کرکے متا ثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ زلزلہ سے ہونے والے نقصا نات کا جائزہ لینے کے ساتھ امداد ی کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔اے اے سی دروش کو تاکید کی کہ وہ اپنی ٹیم کو لیکر امدادی کاموں کو تیز کریں۔ اُنہوں نے متاثرین سے درخواست کی کہ وہ صبر کا مظاہرہ کریں۔ ضلع حکومت نے متا ثرین کی جلدبحالی کے لئے اقدامات تیز کئے ہوئے ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock