چترال کی خواتین وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے چترال کے دورے کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔پی ایم ایل(ن)خواتین ونگ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)نسیم اختر،ارشد پروین ،شیرین تاج اور فاطمہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چترال کی تمام خواتین ،مائیں اور بہنیں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے چترال دوستی کی قدر کرتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم سیلاب اور زلزلہ کے مشکل وقت میں چترالی ماؤں اور بہنوں کے غم میں شریک ہونے کے لئے بذات خود چترال آئے۔اور متاثرین کے لئے مالی اور نقد امداد کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا میاں محمدنواز شریف کی حکومت نے کراچی کی روشنایا بحال کرنے کے علاوہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے۔ملکی معیشت مظبوط ہورہی ہے اورمنگائی میں واضح کمی آئی ہے۔میاں محمد نوازشریف ملک کے خواتین کو عزت دے رہا ہے۔میٹروبس اورموٹر ویز کی تعمیر اور بچیوں کے لئے یونیورسٹی تعمیر کرنے کی وجہ سے خواتین میں احساس تحفظ پہلے سے زیادہ ہوگیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔