تازہ ترین

میڈیاملک کا چوتھاستون ہے جوہماری آواز عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال (نمائندہ خصوصی )حجرہ آرگنائزیشن چترال کادوسرااجلاس ضلعی کنونیرچترال نیازاے نیازی ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوئی جسمیں DSC01521کنوینرنیازاے نیازی ایڈوکیٹ ،کوکنونیرشرین فاطمہ تاج،ممبرارشدپروین ،نسیم اخترایڈوکیٹ،صفت زرین ،رضاء علی ایڈوکیٹ،نابیگ ایڈوکیٹ،نسرین بی بی ضیاء الرحمن،شابانہ ،گل حمادفاروقی ،شاہد اقبال،محمدوسیم ،سید نذیرحسین شاہ اورپروگرام کواڈینیٹرغزلہ رضاء موجود تھے ۔ اس موقع پر کنونیر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہاکہ حجرہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام یہ اپنی نوعیت کاپہلامیڈیابریفنگ ہے ۔میڈیاملک کا چوتھاستون ہے جوہماری آواز عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات کے سلسلےمیں گروپ کے ممبران نے مختلف پارٹیوں کے ضلعی قیادت سے ملاقات کئے ا ن کامقصد عوام میں صاف شفاف انتخابات کے بارے میں آگاہی پیداکرکے چترال میں ہونے والے مسائل پرتفصیلی گفتگوکئے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کومضبوط بنانے کے لئے ایک ایسے انتخابی نظام کی انتہائی ضرورت ہے جوعوام کے اعتمادپرپورا اُترتاہو۔انتخابات کے انعقاد کیلئے موجودہ آئینی ،قانونی وانتظامی بین الاقوامی تسلیم شدہ صاف شفاف،غیرجانبدارانہ اورمنصفانہ انتخابی نظام کے معیارات پرپورانہیں اترتا۔مستقبل میں ہونے والے انتخابات کے معیار کوبہتربنانے کے لئے انتخابی نظام میں جامع اصلاحات کی ضرورت ہے جوپاکستان میں جمہوریت کومضبوطی سے پروان چڑھانے میں مدد فراہم کرسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ انتخابات کے معیار کوبہتر بنانے کے لئے ضروری اصلاحات کے خدوخال کےبارے میں اتفاق رائے موجودہے ۔ آخرمیں پروگرام کوارڈینیٹرحجرہ آرگنائزیشن چترال غزلہ رضاء نے ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بحث کی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق