ماں اور بچے کا صحت کا ہفتہ ضلع چترال کے تمام یونین کونسلوں میں منانے کی تیاریاں مکمل

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ماں اور بچے کا صحت کا ہفتہ ضلع چترال کے تمام یونین کونسلوں میں منگل کے روز سے منانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جس کے دوران پانچ سو کے قریب لیڈیز ہیلتھ ورکر اور محکمہ صحت کے دوسرے اہلکار حصہ لیں گے ۔ پیر کے روز اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کے دفتر میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پروگرام برائے ہیلتھ ورکرز کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر ابراہیم خان نے اس ہفتے کی چار اعراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ دو سال تک ایسے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جو کسی وجہ سے رہ گئے تھے، تین سے پانچ سال تک کے بچوں کو کیڑے مارادویات کھلانا، حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کا ٹیکہ لگانا اور حفظان صحت سے متعلق آگہی پھیلانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ خصوصی ہفتہ یونیسیف کی مالی معاونت سے منایا جارہا ہے جس سے چترال کے ہزاروں بچے اور خواتین استفادہ کریں گے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیض الملک ، ڈسٹرکٹ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد اور سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان بھی موجود تھے اور اس ہفتے کو کامیابی سے منانے اور ذیادہ سے ذیادہ بچوں اور خواتین تک پہنچنے کے لئے تجاویز پیش کی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى