تازہ ترین

چترال کمیو نٹی ڈیو لپمنٹ نیٹ ور ک (سی سی ڈی این) اور مقامی حکومتوں کے مابین مل کر کام کرنے کا عزم کا اظہار

چترال﴿نمایندہ چترال ایکسپریس﴾چترال کمیو نٹی ڈیو لپمنٹ نیٹ ور ک (سی سی ڈی این) نے گزشتہ اتوار کے دن ٹی ایم اے ہال بونی میں نئے منتخب شدہ ویلج ناظمین ، تحصیل کونسل کے ممبران اور مقامی معاون تنظیمات (ایل ایس اوز) کے نمائیندہ گان کے لئے ایک روزہ تعارفی ورکشاب منعقد کیا۔ جس کی صدارت تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف نے کی۔ اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کر تے ہوئے چیرمین سی سی ڈی این محمد وزیر خان نے شراکاء کو بتایا کہ علاقے کی دیر پا اور پا ئیدار ترقی کو فروع دینے کے لیئے مقامی حکومتی اداروں اور مقامی معاون تنظیمات ایل ایس اوز کا کر دار بہت اہم ہوگا اور اس ورکشاب کا بنیادی مقصد بھی ترقی کے عمل میں ان دونوں اداروں کو مل کر کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ اجلاس میں نو منتخب ممبران کو مقامی معاون تنظیمات ایل ایس اوز کے کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ منیجر سی سی ڈی این عطاء اللہ نے دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسل ممبر چترال عبدالطیف نے زور دیا کہ ان دونوں اداروں کو مستقبل میں ایک دوسرے کو ساتھ لیکر کام کر نے کی ضرورت ہے۔ اور ترقیاتی کاموں کو پا ئیدار بنانے کے لئے ان کو آپس میں باہمی مشاورت اور فیصلہ جات کرنے ہونگے۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصل نا ظم مولانا محمد یوسف نے کہا کہ مستقبل میں مقامی حکومتں ، ان مقامی معاون اداروں کو ساتھ لیکر کا م کر یں گے اور ان دونوں اداروں کا مل کر کام کر نے پر بھی زور دیا۔ اس حوالے سے ممکنہ مواقع پر کام کرنے کے لیے اجلاس میں ایک سرگرمی بھی کی اور اخر میں ایک مشترکہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس پر تمام نمایندہ گان نے اتفاق رائے کا اظہار کیا ۔ اورسی سی ڈی این کو یہ ذمہ داری دی گئی کہ وہ مستقبل میں ایک مربوط نظام کے تحت باہمی اشراک سے کام کر نے کے لیئے طریقہ عمل ترتیب دیں اور باقاعدہ منظوری کے لیے ہاوس میں پیش کریں۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق